آج میں شادی شدہ ہوں، کل جو کسی کی چھوٹی نند تھی آج تین نندوں اور ایک دیور کی بڑی بھابی۔ اب جو خود پر گزری ہے تو سمجھ آئی کہ پریکٹیکل لائف پھولوں کی سیج نہیں۔ ذمہ داریاں پڑ جائیں تو لاڈ پیار بھول جاتے ہیں میچیورٹی آ جاتی ہے*۔ 🧨 اب اپنی بھابی کے ساتھ گزارے ہوئے سال بہت یاد آتے ہیں۔ *میں کالج میں تھی جب وہ ہماری گھر کا حصہ بنیں۔ ان کی ایک ایک بات، رویے،چہرے کے تاثرات کے معنی اب خود بھابی بن کر سمجھ آتے ہیں*۔ 💣 میں لاڈلی تھی کالج کا غصہ، بہنوں کا غصہ، گھر میں منہ پھلا کر، موڈ بنا کر دکھاتی تھی، بھابی ڈرتے ڈرتے ہی بات کرتیں کہ یوں نہ ہو غصے میں ان کے ساتھ بدتمیزی کر جاوں۔ آج جب نیندیں یہی میرے ساتھ کرتی ہیں تو سمجھ آتی ہے کتنا دکھ ہوتا ہے جب اپنے سے چھوٹے سے ڈر کے احتیاط سے بات کرنی پڑے۔ 🧨 *جب پارٹی اور پکنک ہوتی تو بھائی سے خوب پیسے مانگتی تھی، لگتا تھا بھابی پریشان ہو رہی ہیں۔ ان کو جلانے کیلئے مزید ڈیمانڈ اور ضد کرتی۔ آج سمجھ آتی ہے جب میرے اپنے شوہر کو اپنے بہن بھائیوں کی پاکٹ منی، میرے اور گھر کے خرچے manage کرنا ہوتے ہیں۔ بھابی جلتی نہیں تھیں وہ اپنے شوہر کیلئے اداس ہو جاتی تھی
Comments
Post a Comment